ہار اور جیت دونوں لازم و ملزوم ہیں، سردار شاہجہان چیچی

Published on June 5, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 922)      No Comments

Shahjahan chechi
بالاکوٹ( یو این پی) یونین کونسل ست بنی سے سابق امیدوار برائے تحصیل کونسل سردار شاہجہان چیچی نے کہا ہے کہ ہار اور جیت دونوں لازم و ملزوم ہیں انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ35سالوں سے عوامی خدمتگار کے طور پر مخلصانہ خدمت کو اپنا شعار بنائے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ حالیہ الیکشن پر وہ اکیلے ہی نہیں ہر جگہ سے انگلیاں اٹھ رہی ہیں اور وسیع پیمانے پر دھاندلی کی گئی،انہوں نے کہا وہ عوام کے خادم ہیں اور خدمت کا سلسلہ وہ ویسے بھی جاری رکھیں گے،سردار شاہجہان چیچی نے مزید کہا کہ وہ اپنے لوگوں اور اپنے علاقے کے لئے جہاں تک ممکن ہو سکا تعمیرو ترقی کے جامع منصوبوں کیلئے کوشاں رہیں گے،انہوں نے موجودہ حالیہ بلدیاتی الیکشن کو عوام اور امیدواروں کیساتھ بھانک مزاق قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ میرٹ اور اؒ قیات کی دھجیاں بکھیری گئیں پولنگ عملہ کی کارکردگی جانبدارانہ اور ان کا کردار ہر مقام پر مشکوک رہا،سردار شاہجہان چیچی نے مزید کہا کہ وہ دھاندلی کیخلاف آواز ہر فورم پر اٹھائیں گے اور کسی ذات کو اس الزام میں دھکیلنے کے بجائے دھاندلی کی اصلی وجوہات سامنے لانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتے اور کوشاں رہیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes