تمباکو نوشی کے بعد ’’نسوار‘‘ والے بھی پریشان

Published on June 6, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 3,322)      No Comments

4
 پشاور(یواین پی) وفاقی بجٹ میں تمباکو کی قیمت میں اضافے نے پشاورمیں نسوارکا استعمال کرنے والوں کے ساتھ ساتھ نسوار فروشوں کو بھی پریشان کردیا ہے۔وفاقی بجٹ میں تمباکو کی قیمت کو پر لگے تو پشاور میں نسوار فروشوں اوراس کا استعمال کرنے والوں کے بھی ہوش اڑ گئَے،10 روپے کی پڑیاں اب ممکنہ طور پراب 15 سے 20 روپے میں فروخت ہوگی جس پر نسوار کا نشہ کرنے والے صاحبان بھی پریشان ہیں۔برصغیرمیں نسوار کو مغل حکمرانوں کا لایا گیا تحفہ قراردیا جاتا ہے، اس کے کاروبارسے وابستہ افراد کہتے ہیں بجٹ میں تمباکو مہنگا ہوا تو کیا ہوا اضافی قیمت کا بوجھ تو استعمال کرنے والوں کو برداشت کرنا پڑے گا۔ نسوار کے بیشتر شیدائی کہتے ہیں اس مضر صحت نشے کی قیمت بڑھ بھی جائے تو چھٹتی نہیں ہے منہ سے یہ کافر لگی ہوئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme