شہنشاہِ غزل مہدی حسن کو بچھڑے تین برس بیت گئے

Published on June 13, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 541)      No Comments

333
لاہور(یواین پی) شہنشاہِ غزل مہدی حسن کو بچھڑے تین برس بیت گئے۔ شہنشاہِ غزل نے جو بھی گایا اسے امر کر دیا۔ مہدی حسن طویل علالت کے بعد تیرہ جون دو ہزار بارہ کو خالق حقیقی سے جا ملے اور انہیں کراچی کے مقامی قبرستان میں دفن کیا گیا۔انہیں غزل کی گائیگی میں ملکہ حاصل تھا اسی لئے شہنشاہِ غزل کہلائے۔ ان کی غزلیں پاکستان ہی نہیں دنیا میں جہاں بھی اردو بولنے والے موجود ہیں شوق سے سنی جاتی ہیں۔مہدی حسن کے گلے میں جادو تھا۔ غزل ہو یا گیت، مہدی حسن کی آواز فضا میں بکھرے تو سننے والوں کو بے خود کر دیتی ہے۔ ان کے گائے فلمی گیت کئی فنکاروں کی پہچان بنے۔ مہدی حسن جیسے گائیک صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔مہدی حسن کو تمغہ امتیاز، تمغہ حسن کارکردگی، ہلال امتیاز، لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ شہنشاہِ غزل کو بھارت میں سیگل ایوارڈ اور نیپال میں گورکھا دکشنا باہو ایوارڈ بھی دیا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes