تین روپے فی یونٹ بجلی کی قیمتوں میں کمی کی سفارش

Published on January 27, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 819)      No Comments

123اسلام آباد (یو این پی) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)سے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں 3روپے20پیسے فی یونٹ بجلی سستی کرنے کی سفارش کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے)نے نیپراسے درخواست میں موقف اختیارکیاکہ دسمبرکے لیے ریفرنس فیول لاگت نو روپے 53 پیسے فی یونٹ مقرر تھی جبکہ اصل فیول لاگت 6 روپے32 پیسے فی یونٹ ریکارڈ کی گئی۔ دسمبرمیں تقسیم کارکمپنیوں کومجموعی طور پر 6 ارب 57 کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی۔ فرنس آئل اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی فیول لاگت میں کمی کا باعث بنی۔ سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت 29جنوری کوہوگی اورمنظوری کے بعد فروری کے بلوں میں عوام کو ریلیف منتقل کیاجائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes