لاہور میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش، موسم خوشگوار ہو گیا

Published on June 15, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 731)      No Comments

7
لاہور(یوا ین پی)لاہور میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔ بارش کا یہ سلسلہ دوروز تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش نے موسم سہانا کر دیا۔ تیز بارش کے بعد نشیبی علاقے میں پانی کھڑا ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ دوروز تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔ جس سے گرمی کی شدت میں بتدریج کمی ہو گی۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme