پیپلز پارٹی آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی، فریال تالپور

Published on June 23, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 315)      No Comments

2
کراچی (یواین پی) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی فریال تالپور نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ پیر کو یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے نوڈیرو ہاؤس میں حلقہ بندیوں اور شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران کہی۔ اجلاس میں لاڑکانہ سے پیپلز پارٹی کے ضلعی عہدیداروں سمیت پارٹی کے سینئر کارکنان نے شرکت کی۔ رکن قومی اسمبلی فریال تالپور نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے حلقہ بندیوں کا کام جاری ہے، کارکنان بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے۔ پارٹی کے سینئر عہدیداروں، ضلعی رہنماؤں اور سینئر کارکنان نے پیپلز پارٹی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme