حکومت عوام کو پھل سبزیاں اور دالیں وغیرہ سستے داموں فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے ناصر جمال ہوتیانہ

Published on June 26, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 576)      No Comments

ve
وہاڑی(یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب ماہ رمضان المبارک کے دوران عوام الناس کو پھل سبزیاں اور دالیں وغیرہ سستے داموں فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے حکومتی اقدام کے تحت سبزی و فروٹ منڈیوں میں نیلامی کے عمل کی مانیٹرنگ تسلسل سے جاری ہے جبکہ پرائس مجسٹریٹس گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں رمضان المبارک کے دوران 966دکانداروں کی چیکنگ کرتے ہوئے گرانفروشی کے مرتکب190 دکانداروں سے اب تک2لاکھ 22ہزارروپے جرمانہ وصو ل کیا جاچکا ہے اسی طرح احترام رمضان المبارک آرڈیننس کے تحت 570مقامات پر چیکنگ کرتے ہوئے کو 22 افراد کو1لاکھ 40ہزار روپے جرمانہ کیا گیاناصر جمال ہوتیانہ نے کہا کہ رمضان بازاروں میں معیاری اور سستی اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے وزیر اعلی پنجاب کی مانیٹرنگ ٹیم نے بھی ضلع وہاڑی کے رمضان بازاروں میں موجود اشیاء کے معیار کو سراہا ہے ڈی سی او ناصر جمال ہوتیانہ نے ڈی پی او صادق علی ڈوگر کے ہمراہ علی الصبح وہاڑی سبزی و فروٹ منڈی کامعائنہ کیا اور سبزیوں و پھلوں کی نیلامی کا جائزہ لیا انہوں نے سبزی و فروٹ منڈی میں صفائی کو بہتر کرنے کی ہدایت کی

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes