بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے درمیان اختلافات

Published on November 2, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 246)      No Comments

لاہور(یواین پی) بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤںIjaz کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں، شفقت محمود کی جانب سے بطور آرگنائزر لاہور کے مستعفی ہونے کے بعد اعجاز چوہدری نے بھی اپنے تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔
پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر اعجاز چوہدری نے چند روز قبل عمران خان سے لاہور میں ملاقات کی جس میں انھوں نے اپنے پارٹی امور کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب میں دوبارہ سے پی ٹی آئی کے پرانے سیٹ اپ کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا تاہم عمران خان کی جانب سے انھیں کوئی مثبت جواب نہیں ملا۔
پی ٹی آئی پنجاب کے سابق صدر اعجاز چوہدری اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ دوسری جانب بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد شفقت محمود کی جانب سے بطور پی ٹی آئی لاہور کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد کارکنوں کی جانب سے پنجاب کے دیگر شہروں کے آرگنائزرز سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے پارٹی کا پرانا تنظیمی ڈھانچہ تحلیل کر کے سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کو بالائی پنجاب جب کہ شاہ محمود قریشی کو زیریں پنجاب کا آرگنائزر بنایا تھا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پورے پنجاب کے تمام امور اعجاز چوہدری دیکھتے تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes