ادارہ صنعت زار جھنگ میں مستحق اور نادار خواتین میں عید گفٹ تقسیم کی تقریب کا انعقاد

Published on July 12, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 607)      No Comments

mail.google.com
جھنگ ( یواین پی)ادارہ صنعت زار جھنگ میں مستحق اور نادار خواتین میں عید گفٹ تقسیم کرنے کی ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں پر یذیڈنٹ انرویل کلب مسز عائشہ ہمایوں اور انچارج دارالامان مسز ثمرہ رباب سمیت دیگر خواتین نے شرکت کی ۔تقریب میں پریذیڈنٹ مسز عائشہ اور انچارج ثمرہ رباب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم اس بابرکت مہینہ میں دل کھول کر اس جذبہ کے تحت ضروریات کو پورا کرکے اپنا مذہبی اخلاقی اور معاشرتی فریضہ پورا کر سکتے ہیں جس سے معاشرہ میں بہتری واقع ہوگی دکھی اور ضرورت مند انسانیت کی مدد کرکے ہم دلی سکون اور اطمینان حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے پاک پیغمبرحضرت محمدﷺکا بھی یہی درس ہے کہ ہم اپنے ارد گر د موجودمستحق اور نادار افراد کی ہرممکن حد تک مدد کریں ۔بعد ازاں مستحق ،غریب اور نادار خواتیں میں عید گفٹ بھی تقسیم کئے گئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes