پاکستان میں شوال کا چاند نظر آ گیا

Published on July 17, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 365)      No Comments

news-1437144580-8303_large
اسلام آباد (یواین پی) پاکستان میں یکم شوال 1436 ھ کا چاند نظر آ گیا ہے اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے ملک بھر میں عید الفطر 18 جولائی بروز ہفتہ کو منانے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت ہوا جس میں دیگر علماءکرام بھی شریک ہوئے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی معاونت اور شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مقامی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد ہوئے جنہوں نے مختلف علاقوں میں چاند نظر آنے کی 12 ممیںستند شہادتیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو بھجوائیں۔ رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو ٹھٹھہ، بدین، حیدر آباد، گوادر، جیونی، کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ ، ساہیوال، سکردو، سانگھڑ، جیکب آباد اور کوہاٹ کے علاوہ دیگر کئی مقامات سے مستند اور معتبر شہادیں موصول ہوئیں جن کی شرعی بنیاد پر جانچ پڑتال کی گئی اور اتفاق رائے سے کل عیدالفطر منانے کا اعلان کیا جا رہا ہے۔
قبل ازیں ملک بھر میں مطلع ابرآلود ہونے کے باعث چاند دیکھنے میں دشواری کا سامنا رہا تاہم مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو چاند دیکھنے کی پہلی شہادت ساہیوال سے موصول ہوئی جس کے بعد سکردو اور گلگت سے بھی شوال کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔
کوئٹہ زونل کمیٹی کے سربراہ سید نقیب اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ کوئٹہ سمیت پورے بلوچستان میں مطلع ابر آلود ہے اور گردوغبار کے باعث کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے بعد زونل رویت ہلال کمیٹی نے عیدالفطر کے اعلان کا معاملہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی پر چھوڑ دیا ہے اور اب مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے باضابطہ اعلان کے بعد بلوچستان میں بھی 18 جولائی بروز ہفتہ عیدالفطر مذہبی جوش و خروش سے منائی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes