حکمہ بہبود آبادی معذور افراد کے بھرتی کوٹہ پر عمل درآمد کے لیے اقدامات کرے اے ڈی سی رانا سلیم احمد

Published on July 25, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 553)      No Comments

mail.google.com
وہاڑی( یواین پی)اے ڈی سی رانا سلیم احمد نے کہا ہے کہ محکمہ بہبود آبادی معذور افراد کے بھرتی کوٹہ پر عمل درآمد کے لیے اقدامات کرے علاوہ ازیں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کے لیے لوگوں کو آگاہی دی جائے یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی برائے بہبود آبادی کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ایم پی اے مسز شمیلہ اسلم ، ڈی او بہبود آبادی راؤ راشد حفیظ، ڈی او سوشل ویلفےئررائے اختر، پی آر ایس پی کے عامر قریشی،ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر خالد جاوید نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی رانا سلیم احمد نے کہا کہ پاکستان کی آبادی میں اضافہ سے رہائش، خوراک ، تعلیم ، صحت سمیت دیگر مسائل بڑھ رہے ہیں ہمارے وسائل ناکافی ہونے کی وجہ سے تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات کو پورا کرنا ممکن نہیں اس لیے ضرورت اسبات کی ہے کہ عوام کو آگاہی دی جائے کہ وہ کنبے کی تشکیل میں اپنے وسائل کو مد نظر رکھیں اور اپنے وسائل کے مطابق کنبہ تشکیل دیں ڈی او بہبود آبادی راؤ راشد حفیظ نے اجلاس کو بتایا کہ ان کا ادارہ مختلف سیمینارز کے علاوہ آگاہی پروگرامز کے ذریعے لوگوں کو بہبود آبادی پروگرام کے اغراض ومقاصد سے آگاہ کرتے ہوئے وسائل کے مطابق کنبہ کی تشکیل کا شعور اجاگر کررہا ہے اور مراکز بہبود آبادی اس سلسلہ میں اہم کردار اداکر رہے ہیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy