ایم کیو ایم اور سیکیورٹی اداروں کے درمیان تناوٴ بھی ختم ہونا چاہیے،سعد رفیق

Published on August 7, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 500)      No Comments

04
اسلام آباد(یو این پی) وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق بھی ایوان میں مفاہمتی موڈ میں نظر آئے، کہا آج جمہوری روایت کیلئے اہم دن ہے، اب ایم کیو ایم اور سیکیورٹی اداروں کے درمیان تناوٴ بھی ختم ہونا چاہیے،خواجہ سعد رفیق نے قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،اور لگے ہاتھوں تحریک انصاف اور ان کے دوست شیخ رشید پر تنقید پر کر ڈالی،خواجہ سعد رفیق نے الطاف حسین اور اسپیکر کی بات چیت کو اہم قرار دیا،بولے سیکیورٹی اداروں اور ایم کیو ایم کے درمیان تناوٴ اب ختم ہوجانا چاہیے،سعد رفیق نے کہا کوئی کھلنڈرا سمجھتا ہے سب مل کر کھیل رہے ہیں تو اس کی عقل کا فتور ہے،دعا کرتا ہوں اللہ عمران خان کو عقل سلیم عطا فرمائے،سعد رفیق نے شیخ رشید پر بھی کڑی تنقید کی،انہوں نے کہا حکومت پر پی ٹی آئی کو دباوٴ میں لانے کا الزام غلط ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy