پولیو ٹیمیں جانفشانی سے کام کرنے کی روایت کو برقراررکھیں ڈپٹی کمشنروہاڑی علی اکبر بھٹی

Published on January 17, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 339)      No Comments

DC

وہاڑی (یواین پی)ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ تین روزہ پولیو مہم کے دوران ہدف کو حاصل کرنے کے لیے پولیو ٹیمیں جانفشانی سے کام کرنے کی روایت کو برقراررکھیں یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں انسدادپولیو مہم کی دور روزہ کارکردگی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ایڈیشل ڈپٹی کمشنر ریوینیو تنویرالرحمن ، اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر افضل بشیر ، ڈی او ایچ ڈاکٹر نعیم صادق ملہی اور زونل سپروائزرز نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا کہ پولیو ٹیموں نے محنت اور جانفشانی سے کام کرتے ہوئے سخت موسم کے باوجود پہلے دورروز میں 3لاکھ63ہزار 493بچوں کو انسداد پولیو ویکسین کے قطرے پلائے انہوں نے کہا کہ اسی جذبہ اور لگن سے5لاکھ30ہزار 229بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کے مقررہ ہدف کو حاصل کیا جائے کانہ بدوشوں پر خصوصی توجہ دی جائے اسی طرح دریائی دوردراز اور دشوار گزار علاقوں میں بھی کوئی بچہ پولیو ویکسین کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے اجلاس کو بتایا گیا کہ ابھی تک پولیو مہم کے دوران کسی قسم کی مزاحمت کاسامنا نہیں کرنا پڑا اور لوگ ان قطروں کی اہمیت کو جانتے ہوئے پولیو ٹیموں سے تعاون کرر ہے ہیں پبلک ٹرانسپورٹ کے ٹرانزٹ پوائنٹس اور ریلوے اسٹیشنز پر بھی پولیس اور ریلوے حکام مسافر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں بھر پور تعاون کررہے ہیں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے گذشتہ پولیومہم کے دوران اچھی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پولیو ورکرز کو شاباش دی

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme