پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد پہنچ گئے

Published on August 25, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 240)      No Comments

04
پارلیمنٹ میں کسانوں کے مسائل کو اٹھائیں،پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو ہدایت
اسلام آباد(یو این پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پیر کی شام اسلام آباد پہنچ گئے۔ اسلام آباد پہنچ کر انہوں نے پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو ہدایت کی کہ وہ پارلیمنٹ میں کسانوں کے مسائل کو اٹھائیں۔ اپنے اسلام آباد کے قیام کے دوران پارٹی چیئرمین پارٹی کے لیڈروں سے ملاقات کریں گے اور پارٹی کے مختلف ایشوز پر تبادلہ خیال کریں گے۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور فاٹا کے پارٹی کے صدر اخونزادہ چٹان نے اپنے صاحبزادے کے ساتھ پارٹی چیئرمین سے ملاقات کی۔ پارٹی چیئرمین نے اخونزادہ چٹان اور ان کے صاحبزادے کو مشکل حالات کے موقع پامردی سے مقابلہ کرنے پر مبارکباد پیش کی ۔ اخونزادہ چٹان کے بیٹے کو چند روز پہلے اغوا کر لیا گیا تھا اور تین روز قبل وہ بازیاب ہوگئے تھے۔ رکن قومی اسمبلی فریال تالپور، شہلا رضا، سابق ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کندی، ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر اور سابق رکن قومی اسمبلی نور عالم نے بھی پارٹی چیئرمین سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پرپی پی پی پارلیمنٹیرینز کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن بھی موجود تھیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes