بلاول بھٹو زرداری کا لاہور میں ڈیرے ڈالنے کا اعلان

Published on August 26, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,084)      No Comments

002
اسلام آباد(یو این پی) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد کے بعد لاہور میں ڈیرے ڈالنے کا اعلان کیاہے،کہتے ہیں کوئی مجھے اپنے جیالوں سے دور نہیں کر سکتا، پارٹی کے تمام فیصلے مشاورت سے کیے جائیں گے،زرداری ہاوس اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بلائے گئے پیپلزپارٹی فیصل آباد ریجن کے اجلاس میں پارٹی کے اختلافات کھل کر سامنے آگئے، راجہ ریاض سمیت کئی رہنماؤں نے بلاول بھٹو سے منظور وٹو کو صوبائی صدر سے ہٹانے کی سفارش کی، اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مشاورت مکمل کرنے کے بعد پیپلز پارٹی پنجاب میں تنظیم نو کے لئے اہم فیصلے کیے جائیں گے، پارٹی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کہ وہ کارکنوں سے براہ راست رابطے میں رہیں گے، کارکنوں کے تمام مسائل اور تحفطات دور کئے جائیں گے، پارٹی رہنماؤں نے فیصل آباد سے ضلعی ناظم کے امیدوار کے لئے نواب شاعر شیر اور رانا فاروق سعید کے نام تجویز کئے، رہنماؤں نے بلاول بھٹو زرداری کو فیصل آباد دورے کی دعوت بھی دی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题