چھ ستمبر کو پچاس سال ہونے کے قریب

Published on September 2, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 223)      No Comments

055
اسلام آباد(یو این پی) چھ ستمبر کو پاکستان نے عیار دشمن کو ناکوں چنے چبوائے اور اس کے سارے عزائم خاک میں ملادیئے۔جنگ ستمبر کے پچاس سال مکمل ہونے پرقوم کا جوش وجذبہ عروج پر پہنچ گیا ہے۔ قوموں اور ملکوں کی تاریخ میں کچھ دن ایسے بھی آتے ہیں جب ان پر جنگ مسلط کردی جاتی ہے،،ایسا ہی کچھ کیا پاکستان کے عیار دشمن بھارت نے،جس نے قیام پاکستان کے اٹھارہ سال بعد ہی چھ ستمبر انیس سو پینسٹھ کو جنگ شروع کردی،جس میں اسے منہ کی کھانی پڑی،بھارتی فوج نے سترہ دنوں میں پاکستان کی پاک سرزمین پر تیرے بڑے حملے کئے لیکن اس کا پاکستان پر قبضے کا خواب پاک فوج اور ہماری غیورعوام نے خاک میں ملا دیا، اور بھارت کو ایسا منہ توڑ جواب دیا جو وہ صدیوں تک یاد رکھے گا۔جنگ کے دوران ماوٴں نے اپنے بچوں کو بھی وطن پر قربان کیا اور ملک کیلئے کسی قربانی سے ذریغ نہیں کیا۔جنگ ستمبر پاکستان کے دشمنوں کے لئے واضح پیغام ہے اگر کسی اس ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اس کی اینٹ سے اینٹ بجادی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes