لاہور قلندر زوال پذیر فلم انڈسٹری میں ہوا کا تازہ جھونکا ثابت ہوگی شاہد رانا

Published on March 18, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 737)      No Comments

فلم کی نمایاں کاسٹ میں التمش بٹ صائمہ بیگم شفقت چیمہ کامران مجاہد راشد محمود ودیگر شامل ہیں
لاہور (یو این پی) میری آنے والی نئی پنجابی فلم ”لاہور قلندر“ عیدالفطر کے پر مسرت موقع پر ملک بھر کے سینماو¿ں کی زینت بن رہی ہے اس فلم کی کاسٹ نے بہترین پرفارمنس دکھائی ہے شائقین فلم کو ”لاہور قلندر“ پسند آئے گی انشاءاللہ ”لاہور قلندر“ زوال پذیر فلم انڈسٹری میں ہوا کا ایک تازہ جھونکا ثابت ہوگی فلم کی کہانی روایتی فلموں سے ہٹ کر ہے شائقین فلم اس کہانی کو مدتوں یاد رکھیں گےان خیالات کا اظہارپاکستان فلم انڈسٹری کے معروف فلم ڈائریکٹر شاہد رانانے یواین پی سے ایک انٹر ویو کے دوران کیا ”لاہور قلندر“کے پروڈیوسر التمش بٹ المعروف بنٹو بٹ پینوراما سنٹر والے اور ماجد بٹ ہیں فلم کے مصنف ناصر ادیب ڈریس ماسٹر جمیل پگ میکر جبکہ ڈی او پی اقبال نمی ہیں فلم کی نمایاں کاسٹ میں التمش بٹ صائمہ بیگم شفقت چیمہ کامران مجاہد راشد محمود ظفر ارشاد ودیگر شامل ہیں

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme