پیپلزپارٹی کاعید کے بعد مختلف شہروں میں جلسے کرنے کا پروگرام

Published on September 10, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 268)      No Comments

888
لاہور (یو این پی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پارٹی رہنماوں سے مل کر جلد تنظیمی معاملات حل کر لیں گے، آخری فتخ عوام کی ہوگی۔لاہور بلاول ہاوس میں جنوبی پنجاب کے عہدیدران کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات جاری ہے، ملاقات کرنے والوں میں شیری رحمان، راجہ پرویزاشرف، مخدوم احمد محمود، شوکت بسرا، ندیم افضل چن شامل ہیں، اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم مل کر جدوجہد کریں گے اور پارٹی مسائل کو حل کریں گے، آخری فتخ عوام کی ہوگی۔راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو پارٹی کی بحالی کی تحریک کا آغاز پنجاب سے کرینگے اور اس سلسلے میں پہلا جلسہ رحیم یارخان میں عید کے بعد ہو گا۔ پارٹی رہنماوں سے مل کر جلد تنظیمی معاملات حل کر لیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes