شہرِ قائد میں بدامنی کی لہر

Published on August 7, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 273)      No Comments

policکراچی (یو این پی) کراچی میں فائرنگ اور حالیہ پُرتشدد واقعات میں پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے قصبہ کالونی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہکار سجاد جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مقتول اہلکار انسداد دہشت گردی فورس میں تعینات تھا۔  نیشنل ہائی وے لنک روڈ کے قریب سے بھی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کو تشدد کر کے قتل کیا گیا ہے۔لاش کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ کورنگی پانچ نمبر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نیک محمد نامی شخص زخمی ہوگیا جسے طنی امداد کے لیے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题