ناروے میں انسانی اسمگلنگ کے الزام میں پاکستانی نژاد نارویجن بزنس مین کو گرفتار کرلیا گیا

Published on September 14, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 250)      No Comments

s.alambaigi20121126142612873ناروے (نمائندہ خصوصی ) ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں پولیس نے پاکستانی نژاد نارویجن بزنس مین کو انسانی اسمگلنگ کے شکوک کی بناء پر گرفتار کرلیا۔ ابتدائی تفصیلات کے مطابق ملزم نیپال اور بنگلہ دیش سے لوگوں کو غیر قانونی طور پر ناروے لاتا اور ان سے مزدوری کرواتا تھا اور ان غیر قانونی افراد کے سفری دستاویزات کو اپنی تحویل میں رکھتا اور نارویجن قوانین کے مطابق تنخواہ بھی نہیں دیتا تھا۔ ملزم پر ٹیکس چوری کا الزام بھی عائد ہے۔ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme