کسی بھی صنعت یا کاروبار کے لیے مزدور ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتا ہے ڈی سی او وہاڑی

Published on October 9, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 336)      No Comments

09-10-2015 DCO
وہاڑی( یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا ہے کہ کسی بھی صنعت یا کاروبار کے لیے مزدور ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتا ہے خوشحال اور مطمئن مزدور ہی ایک بہترین کارکن ثابت ہو سکتا ہے اس لیے پنجاب حکومت مزدورں کو ان کے لیے مقررہ کم سے کم اجرت دلانے کے لیے کوشاں ہے یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں ضلعی کمیٹی برائے انسداد جبری مشقت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ڈی او لیبر کاشف عزیز، ڈی ایس پی لیگل قدیر انور،بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن کے عہدیدارحاجی نوردین،اکرم ڈھلوں، شیخ خالد مسعود، اقرار احمد،حاجی سلیم ،بھٹہ مزدور ایسوسی ایشن کے راہنماء اکمل، بشیر،سلیم اور دیگر شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بھٹہ مزدوروں کے لیے اینٹوں کی مزدوری 962روپے فی ہزار مقرر کر رکھی ہے بھٹہ مالکان مزدور کواس کی پوری اجرت ادا کریں اور مزدور بھی حکومت کی طرف سے اینٹ کا مقرر کردہ سائز تیار کر کے مالک کو دے اجلاس میں محمد اکرم ڈھلوں مالک بھٹہ خشت پر کام کرنے والے مزدوروں منیر احمد ، محمد ندیم ، محمد سلیم اور محمد امین کی جبری مشقت سے متعلق درخواستوں کا جائزہ لیا گیا جس پر ڈی او لیبر کاشف عزیز نے بتایا کہ انہوں نے بھٹہ مالک کی عدم موجودگی میں اچانک بھٹہ کا معائنہ کیا تھا جہاں یہ مزدور کسی جبر کے بغیراطمینان سے کام میں مصروف تھے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر نے مزید اطمینان کے لیے ڈی او لیبر ، پولیس ، بھٹہ ایسوسی ایشن اور سول سوسائٹی کے ارکان پر مشتمل کمیٹی کو اچانک بھٹہ کا معائنہ کر کے صورتحال کا جائزہ لینے اور رپورٹ کی ہدایت کی

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes