بلڈ پریشر کی ادویات استعمال کرنے والے مریض کینسر کا شکار ہونے لگے

Published on July 17, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 516)      No Comments

تشویشناک انکشاف کے بعد ڈرگ ریگولیرٹی اتھارٹی نے 9 کمپنیوں کی بلڈپریشر کی ادویات کی فروخت پر فوری پابندی عائد کردی
اسلام آباد(یواین پی)بلڈ پریشر کی ادویات استعمال کرنے والے مریض کینسر کا شکار ہونے لگے۔ٹی این ایس کے قریبی ذرائع کے مطابق اس تشویشناک انکشاف کے بعد ڈرگ ریگولیرٹی اتھارٹی نے 9 کمپنیوں کی بلڈپریشر کی ادویات کی فروخت پر فوری پابندی عائد کردی ہے۔اطلاعات کے مطابق وال سارٹن نامی گولی ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو ہارٹ اٹیک سے بچانے کے لئے استعمال کی جاتی ہیپابندی کا شکار کمپنیوں میں افروز فارماسیوٹیکلز، ہائی کیو فارما، فارم ایوو، سمیع فارماسیوٹیکلز، ٹابروس فارما، سرل فارماسیوٹیکلز اور جینیٹکس فارماسیوٹیکلز شامل ہیں۔سنگین صورتحال کے پیش نظر ڈریپ نے امارانٹ اور سیف فارماسیوٹیکلز کو بھی ادویات مارکیٹ سے واپس منگوانے کی ہدایت کردی ہے۔ ترجمان ڈریپ کا کہنا ہے کہ وال سارٹن نامی گولی جو ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کو ہارٹ اٹیک سے بچانے کے لئے استعمال کی جاتی ہے،میں کینسر کا باعث بننے والے کیمیکلز موجود ہیں۔ ماہر فارماسسٹ حنا شوکت نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں اور مریضوں کو متعلقہ گولیوں کا استعمال فوری طور پر ترک کردینا چاہئے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes