ناموس رسالت ؐ کانوربعداز قیامت بھی ماند نہیں پڑے گا ۔ طاہراقبال خان

Published on January 19, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 372)      No Comments

unnamed
لاہور(یواین پی)خاکسار تحریک کے ممتازرہنما طاہراقبال خان نے کہا ہے کہ ناموس رسالت ؐ کانور قیامت کے بعدبھی ماند نہیں پڑے گا ۔ ناموس رسالت ؐ کا نورقیامت کے بعدبھی ماند نہیں پڑے گا۔اللہ تعالیٰ کی خاص عنایات سے سرورکونین حضرت محمد مصطفی ؐ کامقام اوراحترام ہرپل کے ساتھ مزید بلندہورہا ہے جبکہ ان کے دشمن کافرآج بے نام ونشان ہیں اورتوہین آمیز خاکے بنانے والے بھی عنقریب قہرخداوندی سے خس وخاشاک ہوجائیں گے ۔محسن انسانیت کی توہین کاارتکاب کرنیوالے شرپسند صرف موت کے مستحق ہیں۔چودہ سوبرس سے آج تک کسی ملعون کی ناپاک جسارت سے ناموس رسالت ؐ پرکوئی آنچ آئی اورنہ قیامت تک آئے گی ۔اسلام اورپیغمبر اسلام کے بارے میں یورپ اورمغرب کا خبث باطن کسی سے پوشیدہ نہیں ۔دنیا کاکوئی مذہب محسن انسانیت ؐ تودرکنار کسی عام انسان کی توہین کوبھی پسندنہیں کرتا۔وہ ایک اجلا س سے خطاب کررہے تھے ۔ طاہراقبال خان نے مزید کہا کہ خدارامسلمانوں کے صبر وتحمل کامزیدامتحان نہ لیا جائے۔فرانس کے اخبارات کی آزادی اظہار کے نام پرشرانگیزی قابل مذمت اورقابل گرفت ہے ۔انہوں نے کہا کہ یورپ اورمغرب کاآزادی اظہار کے معاملے میں ڈبل سٹینڈرامن وآشتی کیلئے زہرقاتل ہے ۔اگراقوام متحدہ نے اسلام دشمن شیطانی قوتوں کولگام نہ دی توانسانیت کی بقاء خطرے میں پڑجائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نزدیک ناموس رسالت ؐ کی حفاظت کیلئے مرنا شہادت جبکہ کسی ملعون کو مارنا بہت بڑی سعادت ہے ۔ توہین آمیز خاکے بنانیوالے مسلمانوں کی حمیت اور مزاحمت کوچیلنج نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ کوئی غیرتمند اورہوشمندانسان اپنے ماں باپ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرتا جبکہ تاجدارانبیاء حضرت محمدؐ توہمیں اپنے ماں باپ سے کئی ہزارگنا بڑھ کرمحبوب ہیں۔ فرانس میں شان رسالتؐ پرحملے میں ملوث اخبارات کے دفاترمیں فائرنگ اورملعون عناصر کے قتل کاواقعہ فطری ری ایکشن کانتیجہ ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题