ٹھٹھہ ،گھگر پھاٹک کے قریب پانی کی ٹینکی میں ڈوب کر چار افراد ہلاک

Published on July 20, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 400)      No Comments

ٹھٹھہ ( رپورٹ:حمیدچنڈ) گھگر پھاٹک کے قریب پانی کی ٹینکی میں ڈوب کر چار افراد ہلاک ایک بچایا گیا ہے تفصیلات کے مطابق گھگر پہاٹک کے بن قاسم کے علائقے میں پانی کی ٹینکی میں چار مزدور ظھور احمد تنویر احمد فیضان احمد اور محمد فیصل ڈوب کر ہلاک ہو گئے جبکہ چیخ پکار کے بعد مقامی لوگوں نے ایک شخص علی شاھ کو تشویش ناک حالت میں بچایا گیا ہے ۔ بن قاسم پولیس تھانے کے ایس ایچ او نے واقعے کی تصدیق کی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

طبی سھولیات کے فقدان کے خلاف مکلی پریس کلب سے سول اسپتال مکلی تک احتجاجی ریلی
ٹھٹھہ ( رپورٹ:حمیدچنڈ) ترقی پسند پارٹی ٹھٹھہ کے زیراہتمام سول اسپتال مکلی میں طبی سھولیات کے فقدان کے خلاف مکلی پریس کلب سے سول اسپتال مکلی تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میں شرکاء نے احتجاجی تحریک کو تیز کرتے ہوئے مرگ بھوک ہڑتال کرنے اور ٹھٹھہ کی سیاسی سماجی حلقوں کو متحرک رکھنے کیلئے اے پی سی طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے ایس ٹی پی کے ڈویزنل جنرل سیکریٹری سید جلال شاھ ضلعی صدر ناتھوخان بروھی جنرل سیکریٹری راجو قریشی نائب صدر امتیاز سموں کی سربرا ہی میں ایس ٹی پی کے سینکڑوں کارکنان نے سول اسپتال مکلی کے سامنے مین قومی شاہراہ پر احتجاجی مطاہراہ کرکے دہرنہ دیا اور کہا کہ اسپتال میں طبی سھولیات کیلئے ایک اور جی ٹی آئی بناکر ڈی ایچ او اور سول سرجن کے خلاف سخت کاروائی کی جائے انھوں نے کہا کہ سول اسپتال مکلی کی 54کروڑ روپیا بجٹ ہے لیکن مریضوں کو ایک پیسے کی عام گولی پرائیوٹ اسٹور سے خریدنی پڑتی ہے اسپتال میں اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی قلت ہے ٹراما سینٹر بند پڑا ہے ڈائیلاسز کیلئے مریضوں سے پیسے لئے جاتے ہیں اسپتال کے انتظامات مرف انتظامیہ کے حوالے ہونے بعد اسپتال کی صورتحال بدتر ہوتے جارہے ہیں اس لیے ترقی پسند پارٹی نے اپنی جدوجھد کو تیز کرتے ہوئے تیسرے مرحلے میں اسپتال کے سامنے مرگ بھوک ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور تمام سیاسی سماجی تنظیموں کو متحرک کرنے کیلئے اے پی سی طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قومی شاھراہ پر موٹرسائیکل اور ٹرک کے درمیان زوردار ٹکر کے نتیجے میں الھڈنہ رونجھو ہلاک
ٹھٹھہ ( رپورٹ:حمیدچنڈ) اونگھر کے قریب مین قومی شاھراہ پر موٹرسائیکل اور ٹرک کے درمیان زوردار ٹکر کے نتیجے میں الھڈنہ رونجھو ہلاک ہو گیا ہے اور ورو رونجھو زخمی ہو گئے متوفی گاوں شیخ سومار کا رہا ئشی تھا جس کی نعش کی جھرک رورل ہیلتھ سینٹر سے ضروری کاروائی کے بعد ورثہ کے حوالے کی گئی ہے ۔ جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو فیا ہے پولیس نے ٹرک کو تحول میں لے کر چھان بین شروع کردی ہے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes