توانائی بحران کے خاتمہ میں ایل این جی کا کلیدی کردار ہے،شاہد خاقان عباسی

Published on January 12, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 466)      No Comments

333333
کراچی (یواین پی) وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے ایل این جی کو ’’ گیم چینجر ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ توانائی بحران کے خاتمہ میں ایل این جی کا بہت کلیدی کردار ہے۔ یہ بات انہوں نے کہا کہ پیر کے روز یہاں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس کا اہتمام پیٹرولیم انسٹیٹیوٹ آف پاکستان نے کیا تھا۔ سیمینار کا مقصد تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ملک میں گیس کی کمی کے ایشو کو ڈسکس کرنا تھا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ایل این جی توانائی بحران کے خاتمہ کا انتہائی اہم ذریعہ ہے۔ وفاقی وزیر نے ملک میں جاری توانائی بحران کی صورتحال کو واضح کیا اور گیس کی کمی کو پورا کرنے کے لئے مختلف منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے ایل این جی سے متعلق دیگر امور پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اگر چند سال قبل ایل این جی درآمد کرتا تو آج ملک میں گیس کی کمی کا سامنا نہ دیکھنا پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں ایل این جی مناسب قیمت پر دستیاب ہے جس سے پاکستان کے انرجی سے متعلق مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایل این جی کے استعمال سے ملک میں پیٹرولیم کے درآمدی بل میں کمی واقع ہوگی۔ سیمینار میں سرکاری افسران، فارن مشن، ڈاکٹر مفتاح اسماعیل اسپیشل اسسٹنٹ ٹو پرائم منسٹر و چیئرمین بورڈ آف انویسمنٹ اور آئل اینڈ گیس کے حکام نے شرکت کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy