قومی ٹیم آخری ون ڈے کھیلنے کیلئے آکلینڈ پہنچ گئی، تیسرا میچ ’’اتوار‘‘کوکھیلا جائے گا

Published on January 30, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 732)      No Comments

777
آکلینڈ(یوا ین پی)قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرا اورآخری ون ڈے کھیلنے کیلئے آکلینڈ پہنچ گئی، تیسرا میچ کل (اتوارکو)کھیلا جائے گا۔ویلنگٹن میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں کیویزنے گرین شرٹس کوستررنزسے آوٹ کلاس کرتے ہوئے سیریزمیں ایک صفرکی برتری حاصل کی،دونوں ٹیمیں دوسرا ون ڈے کھیلنے کیلئے نیپئیرپہنچیں لیکن بارش نے کھیل نہ ہونے دیا، بارش پاکستان کیلئے رحمت ثابت ہوئی اوروائٹ واش کا خطرہ ٹل گیا، البتہ میزبان ٹیم کی برتری ناقابل شکست ہوگئی۔سیریزکے تیسرے اورآخری میچ کیلئے قومی ٹیم نیپئیرسے آکلینڈ پہنچ گئی،ٹیم میچ کیلئے ایڈن پارک میں ٹریننگ کرے گی،یواین پی کے مطابق وقار کھلاڑیوں کے عدم تعاون پردلبرداشتہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کچھ کھلاڑی ملک کیلئے نہیں بلکہ ٹیم میں اپنی جگہ پکی کرنے کیلئے کھیل رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题