قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کا 19رکنی وفد بھارت پہنچ گیا

Published on March 8, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 480)      No Comments

news-1457380571-6758_largeنئی دہلی ۔۔۔ پاکستان کی قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے 19ارکان ، سرکاری حکام اور مختلف پاکستانی میڈیا اداروں کے نمائندے بھارت پہنچ گئے ۔جہاں وہ تیسرے پاک بھارت قانون سازوں اور پبلک آفیشلز ڈائیلاگ میں شرکت کرینگے اور جمہوریت اور طرز حکمرانی سے متعلق اپنے تجربات کا تبادلہ کرینگے۔پلڈاٹ نے لوک نیتی (سی ایس ڈی ایس )کے تعاون سے ڈائیلاگ کے اس سلسلے کا اہتمام کیا ہے ۔ 8مارچ کونئی دہلی میں منعقدہ ڈائیلاگ میں پولیس اور میڈیا کے موضوع پر بحث کی جائے گی ۔ 10مارچ کو چندی گڑھ میں زرعی مشقوں ،12مارچ سیاحت اور زرعی مشقتوں کے موضوع پر ڈائیلاگ ہونگے ۔ پاکستانی وفد میں سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقیوم ، سینیٹر میر حاصل خان بزنجو، سینیٹر نعمان وزیر ، سینیٹر سعود مجید، ایم این اےز محمد افضل خان ، منزہ حسن ، ڈاکٹر رامیش کمار ،شہریار آفریدی ،مہتاب اکبر راشدی،سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر،پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الراشد،ایم پی ایزڈاکٹر نجمہ افضل خان شامل ہیں

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes