ضلعی محکمہ صحت کی طرف سے ہفتہ ٹی بی کے سلسلہ میں آگاہی سیمینار ڈی ایچ ڈی سی ہال میں منعقد

Published on March 23, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 363)      No Comments

tb
وہاڑی(یواین پی)ضلعی محکمہ صحت کی طرف سے ہفتہ ٹی بی کے سلسلہ میں آگاہی سیمینار ڈی ایچ ڈی سی ہال میں منعقد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ٹی بی ڈاٹ پروگرام ڈاکٹر محمد عابد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی بی ایک مہلک مرض ہے لیکن اس کے مکمل علاج اور احتیاط سے انسان کا صحت یاب ہونا ممکن ہو چکا ہے البتہ بد احتیاطی اور علاج نہ کرانے کی صورت میں راستہ موت کی طرف لے جاتا ہے انہوں نے کہا کہ شدید کھانسی، بخار، تھوک میں خون آنے، وزن کم ہونے کی صورت میں فوی طور پر مستند ڈاکٹر یا قریبی سرکاری ہسپتال سے رجوع کریں انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ٹی بی کے مریضوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے اور ادویات مفت فراہم کی جاتی ہیں اس موقع پر فوکل پرسن محمد وسیم اکرم نے بھی شرکاء کو مفید معلومات فراہم کیں اور حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题