مانگامنڈی میں غیرقانونی ہاوسنگ سوسائٹی میں بوگس کنکشن لگا کر بجلی کی سپلائی جاری

Published on June 1, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 167)      No Comments

مانگامنڈی(یو این پی) لیسکو سب ڈویژن مانگامنڈی میں اندھیر نگری چوپٹ راج قائم ہوگیا۔سب ڈویژن مانگامنڈی میں جگہ جگہ پر قائم چھوٹی بڑی غیرقانونی ہاوسنگ سوسائٹیز میں لیسکو سب ڈویژن مانگامنڈی کے لائن مینوں، لائن سپریٹنڈنٹ اور ایس ڈی او کی مبینہ ملی بھگت سے غیر قانونی طریقے سے بجلی کے کنیکشن لگا کر بجلی کی فراہمی جاری ہے۔ذرائع کے مطابق مانگامنڈی کے پوش علاقوں میں قائم غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں غیر قانونی ٹاونز میں لائن مینوں، لائن سپریٹنڈنٹ اور ایس ڈی نے غیرقانونی طریقے سے بجلی کی فراہمی دے کر بہتی گنگا میں ہاتھ دھو رکھے ہیں ۔جس کے باعث عرصہ دراز سے تعینات لیسکو سب ڈویژن مانگامنڈی کا عملہ لاکھ پتی بن گیا ہے۔اور کئی لیسکو کے کرپٹ اہلکاروں نے بہتی گنگا میں ہاتھ دھو کر لاکھوں روپے کی گاڑیاں، پلاٹ اور کوٹھیاں بنا رکھی ہیں۔ جس سے محکمہ لیسکو کو لاکھوں روپے کا چونا لگایا جانے لگا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ لسیکو کے لائن مینوں نے غیر قانونی کنیکشن لگا کر کچھ علاقوں میں تو آبادی کے ٹرانسفارمرز پر غیرقانونی ہاوسنگ سکیموں کا لوڈ ڈال رکھا ہے جسکے باعث آئے روز ٹرانسفارمر جل جاتے ہیں ۔اور لائن مین بعد میں آبادیوں کے رہائشی لوگوں سے پیسے اکھٹے کر کے بجلی کے ٹرانسفارمر درست کرواتے ہیں ۔جبکہ دوسری طرف میٹر ریڈروں نے بھی متعدد علاقوں میں دوکانوں پر، کواٹروں پر، کارخانوں پر،نجی فیکٹریوں میں، آٹا چکیوں پر، برف خانوں پر، گوداموں پر، ٹیوب ویلوں پر بجلی چوری کروانے کی منتھلیاں مقرر کر رکھی ہیں اور دوکانوں پر کمرشل کی بجائے گھریلو کنیکشنز لگا کر لوٹ مار کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔جس سے محکمہ کو لاکھوں نہیں کروڑوں کا چونا لگایا جا رہا ہے۔جس صورتحال پر اہل علاقہ کی عوام نے لیسکو چیف اور وزیراعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ غیرقانونی ہاوسنگ سکیموں میں لگائے گئے غیرقانونی کنیکشن کو فوری منقطع کرنے اور کمرشل کی بجائے گھریلوں کنیکشن لگنے پر لیسکو سب ڈویژن مانگامنڈی کا آڈٹ کروانے کا مطالبہ کیا ہے ۔جبکہ بجلی چوری کروانے میں ملوث میٹر ریڈروں کی خفیہ انکوائری کر کے انکے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog