بلدیو کمار سے حلف نہ لینے پر سپیکراسد قیصر اور صوبائی حکومت کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

Published on March 2, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 288)      No Comments

پشاور (یواین پی) پشاور ہائیکورٹ نے رکن صوبائی اسمبلی بلدیو کمار سنگھ سے حلف نہ لینے پر سپیکراسد قیصر اور صوبائی حکومت کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی بلدیو کمار نے ڈویژن بینچ کے روبرو توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔ پشاور ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے بلدیو کمار کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر اور صوبائی حکومت سمیت دیگر کوتوہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 6 مارچ تک جواب طلب کرلیاواضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے رکن صوبائی اسمبلی سابق ایم پی اے سورن سنگھ کے قتل کیس میں گرفتار ہیں، وہ بدھ کے روز عدالتی حکم پر پروڈکشن آرڈر کی بنا پر جیل سے صوبائی اسمبلی حلف اٹھانے آئے تھے تاہم اراکین صوبائی اسمبلی نے انہیں حلف نہیں اٹھانے دیا، آج (جمعہ کو) بھی بلدیو کمار جب حلف اٹھانے آئے تو حکومتی و اپوزیشن ارکان نے شدید ہنگا مہ آرائی کی جس کے باعث بلدیو کمار حلف نہیں اٹھاسکے۔ بلدیو کمار سے حلف نہ لینے پر پشاور ہائی کورٹ نے سینیٹ الیکشن کو حلف اٹھانے سے مشروط کردیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy