ذکیہ جمالی پاکستان نیوی کی پہلی کمیشن آفیسر بن گئیں

Published on April 28, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 477)      No Comments

777
کوئٹہ (یو این پی) پاک نیوی کی تاریخ میں پہلی باربلوچستان سے تعلق رکھنے والی ذکیہ جمالی نے پاکستان نیوی کی پہلی کمیشن آفیسر بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ ذکیہ جمالی نے 2012 میں پاکستان نیوی کے ایجوکیشنل برانچ میں بحیثیت سب لیفٹیننٹ شمولیت اختیار کی۔لیفٹیننٹ ذکیہ جمالی بنیادی تربیت مکمل کرنے کے بعد اورماڑہ میں پاک بحریہ کے زیر انتظام چلنے والے کیڈٹ کالج میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔لیفٹیننٹ ذکیہ جمالی پاکستان کا فخر اور بلوچستان کی خواتین کے لئے عزم اور حوصلے کی زندہ مثال ہیں۔ذکیہ جمالی کا تعلق بلوچستان کے ضلع جعفر آباد کے علاقہ اوستہ محمد سے ہے، لیفٹیننٹ ذکیہ جمالی اردو میں ایم اے کیا ہے جبکہ بلوچستان یونیورسٹی سے گریجویشن میں گولڈ میڈل بھی حاصل کر چکی ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题