گوجرہ ،گنا کی عدم ادئیگی پر کاشتکاروں کا چودھری شوگر مل کے باہر احتجاج

Published on April 28, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 429)      No Comments

Tahir
گوجرہ (یواین پی) گنا کی عدم ادئیگی پر کاشتکاروں کا چودھری شوگر مل کے باہر احتجاج ، ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دیا فیصل آباد روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ،فوری ادئیگی کی جائے اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو ریلوے ٹریک بند کر دیں گے شرکاء کی مل حکام کو وارننگ گنا کی ادئیگی نہ ملنے پر کاشتکاروں کا چودھری شوگر مل کے سامنے احتجاج شرکاء نے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دیا جس سے فیصل آباد سے ملتان جانے والی ہر قسم کی ٹریفک جام ہو گئی احتجاج کے شرکاء نے میڈیاکو بتایا کہ ان سے گنا کی خریداری کے وقت نہ تو پورا ریٹ ملا اور نہ ہی مل حکام انہیں ادائیگی کر رہی ہے شرکاء نے مزید کہا کہ انہوں نے مسلم لیگ ن کو ووٹ دئیے اور اب اس کا انجام بگھت رہے ہیں بعض شرکاء جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف کھل کر بولے اور دل کی خوب حوس نکالی اور کہا کہ شریف برادران یہاں بھی کرپشن کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر انہیں انکا معاوضہ نہ دیا گیا تو وہ ریلوے ٹریک کو بھی بند کر دیں گے جس سے ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہو نے کا خدشہ ہے شرکاء کے مطابق مل انتظامیہ نے انہیں 16کروڑ روپے کی ادئیگی کرنا ہے اور وہ ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں ۔ جب میڈیا نے اس کا موقف چودھری شوگر مل کے اسسٹنٹ ایڈمن وسیم سے پوچھا تو انہوں نے کیمرہ کے سامنے موقف دینے سے کر دیا صاف انکار اور ہمارے خفیہ کیمرے میں بھی بس اتنا ہی کہ پائے کہ انہوں نے اعلیٰ حکام کو فون پر آگاہ کر دیا ہے جیسا وہ کہیں گے ہم ویسا ہی کریں گے کیونکہ یہ مل وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی ہے۔سوال یہ ہے کہ یہ اعلیٰ حکام ہیں کون کیا کاشتکاروں نے گنا ان اعلیٰ حکام کے ٹیلی فون کرنے پر دیا تھا ؟

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes