آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں گرین شرٹس کی ایک درجہ تنزلی

Published on May 5, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 475)      No Comments

08
دبئی(یواین پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیموں کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق پاکستان ایک درجہ تنزلی کے بعد آٹھویں سے نویں پوزیشن پر آگئی۔آئی سی سی کی جانب سے جاری ون ڈے رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم تنزلی کے سفر پر گامزن ہے جس کی وجہ سے وہ آٹھویں سے ایک مرتبہ پھر نویں پوزیشن پر پہنچ گئی، گرین شرٹس 42 میچز میں 87 پوائنٹس کے ساتھ نویں پوزیشن پر براجمان ہے جب کہ رینکنگ میں 124 پوائنٹس کے ساتھ آسٹریلیا سرفہرست ہے، نیوزی لینڈ دوسرے، جنوبی افریقا تیسرے، بھارت چوتھے اور سری لنکا پانچوے اور انگلینڈ کی ٹیم چھٹی پوزیشن پر قبضہ جمائے ہوئے ہے۔بنگلادیش نے ایک درجہ ترقی پاکر آٹھویں سے ساتویں پوزیشن سنبھال حاصل کرلی، اسی طرح ویسٹ انڈیز آٹھویں، افغانستان دسویں، زمبابوے گیارہویں اور آئرلینڈ کی ٹیم بارہویں پوزیشن پر ہے۔واضح رہے ورلڈ کپ 2019 کھیلنے کے لئے 30 ستمبر 2017 تک قومی ٹیم کو پوائنٹ ٹیبل پر اپنی پوزیشن بہتر بنانا ہو گی ورنہ ورلڈکپ میں کوالیفائنگ رائونڈ کھیلنا پڑے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes