سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کا وزیراعظم سے استعفا دینے کا مطالبہ

Published on May 15, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 623)      No Comments

05لاہور (یو این پی) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے وزیراعظم نواز شریف سے فوری استعفا دینے کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے استعفا نہ دیا تو عوام کی پریشانیوں میں اضافہ ہو گا۔ وزیراعظم پر منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں، بے رحمانہ احتساب ہونا چاہیے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ اور سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چودھری نے وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اور ان کے ساتھی پہلے بھی ملک سے باہر چلے گئے تھے اب بھی چلے جائیں گے۔پارٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے الزامات سے گھبرائے ہوئے نواز شریف قومی اسمبلی میں جانے سے خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت پر شب خون مارنا اب کسی کے لیے ممکن نہیں۔ حکومت آئین کے مطابق اپنا وقت پورا کرے لیکن حکومت کا مطلب صرف میاں نواز شریف نہیں ہے۔سابق چیف جسٹس نے ملک میں پھیلی بدعنوانی کے خاتمے کے لیے بے رحمانہ احتساب کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت سخت ہیجان کی صورت پائی جاتی ہے۔ اگر وزیراعظم نے استعفا نہ دیا تو عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی پارٹی ملک میں صدارتی نظام کے نفاذ کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کی پارٹی میں کوئی اے ٹی ایم نہیں ہے۔ پاکستان جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک پارٹی اپنے اخراجات خود برداشت کرتی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes