اسلام آباد،بینظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پرڈیڑھ کروڑ روپے مالیت ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام، غیرملکی باشندہ گرفتار

Published on January 29, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 227)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پرکسٹمزنے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے غیر ملکی باشندے کو گرفتار کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برین نامی کینیڈین شہری ہیروئن اور آئس بیرون ملک لے جانے کی کوشش کررہا تھا کہ کسٹمز حکام نے شک پڑنے پر ملزم کے سامان کی تلاشی لی ،ملزم کے قبضے سے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ہیروئن برآمد ہوئی جو جوتوں میں مہارت سے چھپائی گئی تھی ،کسٹمز حکام نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes