حکومت صحت کے مسائل کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے،ممنون حسین

Published on May 19, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 507)      No Comments
777
اسلام آباد( یو این پی)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت صحت کے مسائل کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔یہ بات صدر مملکت نے ڈاکٹر درشن پونچی، پارلیمانی سیکریٹری ، نیشنل ہیلتھ سروسز سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔صدر مملکت نے کہا کہ صحت کے حوالے سے سستی اور معیاری سہولتوں کی فراہمی قوم کی ترقی اور خوش حالی کے لیے نہایت ضروری ہے ۔اس ضمن میں معاشرے کو چاہیے کہ وہ ٹیکسز ادا کریں تاکہ حکومت کو بہترین طبی سہولتیں مہیا کرنے کے وسائل دستیاب ہوسکیں۔
Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog