محراب پور(یواین پی)مریضہ شانیہ اکرم کی نامناسب دیکھ بھال اور قوانین کی۔خلاف ورزی پر ہیلتھ کیئر کمیشن نے ہالانی کی لیڈی ڈاکٹر شمیم اکبر۔اعوان پر 3لاکھ اور میڈیکل سینٹر پر 1 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکمنامہ جاری تفصیلات کے مطابق مریض کی نامناسب دیکھ بھال پر ہیلتھ کیئر کمیشن نے ہالانی کی ڈاکٹر شمیم اعوان پر تین۔لاکھ جرمانہ کردیا قوانین کی خلاف ورزی پر ہالانی کے مقامی میڈیکل سینٹر پر بھی ایک لاکھ روپے جرمانہ۔عائد کردیا ہیلتھ کیئر کمیشن نے ایکٹ 2013کے تحت لیڈی ڈاکٹر شمیم اور اسکے۔سینٹر کیخلاف حکمنامہ جاری۔کیا میڈیکل سینٹر انتظامیہ کو پندرہ یوم کے اندر کمیشن کے پاس تعمیل کے۔شواہد جمع کرانے کا حکم دیا ذرائع سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق ڈاکٹر شمیم اکبر اعوان کیخلاف طبی غفلت, نامناسب دیکھ بھال پر کاررؤائی کی۔گئی مریض شانیہ اکرم کے۔شوہر حافظ عارف نے ہیلتھ کیئر کمیشن میں لیڈی ڈاکٹر کیخلاف اپیل دائر کی۔تھی دونوں پارٹیوں کا مکمل موقف سنا گیا اور حقائق کی روشنی میں فیصلہ کیا گیا اور حکمنامہ جاری ہوا دوسری جانب متاثر۔خاتون کے شوہر چوہدری حافظ عارف محمود نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ میری۔اہلیہ کو طبعیت بالکل بگڑجانے پر ہمیں اسپتال۔سے ڈسچارج کیا۔گیا ڈاکٹر شمیم کی نااہلی کے۔باعث اہلیہ شانیہ کمبوہ کی حالت انتہائی خراب رہی مختلف اسپتالوں میں لاکھوں روپے خرچ کئے سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن میں ڈاکٹر کیخلاف جنگ لڑی اب اسکا لائسنس معطل کرؤانے کیلئے بھی پی ڈی ایم سی میں جدوجہد کرؤنگا تاکہ۔کوئی اور مریض۔اسکا شکار نہ۔ہو انکا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ۔ایک سال کے دوران ہمیں جھوٹے مقدمات و دیگر مختلف حربوں سے بارہا ہراساں کرکے ہیلتھ کیئر کمیشن سے انکوائری واپس لینے کیلئے دباؤ ڈالا گیا مگر ہم ثابت قدم رہے اور فیصلہ آنے تک ڈٹے رہے میڈیکل سینٹر کے۔اونرز کے عقب میں بااثر ہاتھ شامل ہے اسی لئے وہ بے پرواہ ہوکر انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں لیکن اب انشاء اللہ انہیں منطقی انجام تک پہنچائیں گے تاکہ یہ مریض کو جانور نہیں انسان سمجھیں اور مسیحا بن کر دیکھائیں
ہیلتھ کیئر کمیشن نے ہالانی کی لیڈی ڈاکٹر شمیم اکبرپر 3لاکھ اور میڈیکل سینٹر پر 1 لاکھ روپے جرمانہ عائد









No Comments