شریف فیملی ملک کے کرپٹ ترین خاندانوں میں سے ہے ،ٹی او آرز میں تاخیر سے حکومت کو نقصان ہو سکتا ہے : اعتزاز احسن

Published on May 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 330)      No Comments

indexاسلام آباد۔۔۔ سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ٹی او آرز بنانے میں تاخیر سے نواز شریف کی حکومت کو نقصان ہو سکتا ہے، شریف خاندان ملک کے کرپٹ ترین خاندانوں میں سے ہے ، نیب کردار ادا کر رہا ہوتا تو مریم نواز اور حسن نواز کو نوٹس دے چکا ہوتا ۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ یہ معلوم نہیں کہ وزیر اعظم نواز شریف کی تقریر کس نے لکھی ہوئی تھی ؟ پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیٹی کے ٹی او آرز بنانے کی تاخیر سے نواز شریف کے لئے اطمینان کا باعث نہیں ہو گا، جس مشیر نے بھی مشورہ دیا تھا یہ نواز شریف کے لئے نقصان دہ ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کی وجہ آف شور کمپنی کے حوالے سے قانون بننے کی تحریک شروع ہوئی ۔اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ یہ سازش کسی نے نہیں کی، اب اس پر توجہ دینی چاہئے ، پیپلزپارٹی اس بات پر بالکل واضح ہے کہ پانامہ لیکس میں کوئی بھی ملوث ہو ان کی تحقیقات ہونی چاہئے ،جس نے قرضے معاف کرائے، غبن اور فراڈ کیا ان سب کا احتساب ہونا چاہئے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes