ضلع وہاڑی کے چاررمضان بازار3جون سے کام شروع کر دینگے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر رانا سلیم احمد

Published on May 31, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 488)      No Comments

vehari
وہاڑی( یواین پی) ضلع وہاڑی کے چاررمضان بازار3جون سے کام شروع کر دینگے حکومت پنجاب کی طرف سے آٹا ،چینی ، کھجور، دال چنا ، دال ماش، دال مسور اور بیسن سمیت18اشیاء پر خصوصی رعایت دی جا رہی ہے جبکہ رمضان مارکیٹس میں تاجر برادری کے تعاون سے بھی عام مارکیٹ کی نسبت اشیائے خوردونوش، پھل ، سبزیاں ، گوشت، انڈے،گھی اور دیگر اشیاء سستے داموں دستیاب ہوں گی گھی ڈیلر ایسوسی ایشن نے رمضان بازاروں میں عام مارکیٹ کی نسبت 10روپے کم پر گھی کی فراہمی کی یقین دہانی کرادی یہ بات ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر رانا سلیم احمد نے ایک اجلاس کے دوران بتائی جس میں رمضان بازاروں کے انعقاد کے حوالہ سے انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں اسے سی میلسی سید شفقت رضا، ای ڈی او زراعت چودھری مشتاق علی ، ای اے ڈی اے مارکیٹنگ، سیکریٹریز مارکیٹ کمیٹی، ایس این اے شیخ خرم سلیم، ڈی او لائیوسٹاک ڈاکٹر محسن علی نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر رانا سلیم احمد نے کہا کہ 3جون کو رمضان بازاروں کو آپریشنل کرنے کے لیے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی جائے ان رمضان بازاروں میں بجلی کے متبادل کے طور پر جنریٹر، شامیانے، پنکھے ، اےئر کولر ،ٹائلٹس، سی سی ٹی وی کیمرے ، معذوریا بیمار، ضعیف افراد کے لیے وہیل چےئرز،لگیج ٹرالی، فری پارکنگ متعلقہ ٹی ایم ایز فراہم کرینگی رمضان بازاروں میں شکایت ڈیسک بھی قائم کیا جائے سیکیورٹی کے لیے پولیس، لیڈی پولیس کی معاونت کے لیے محکمہ شہری دفاع کے رضا کار اور لیڈی رضا کار بھی فرائض انجام دینگی ڈی سی او نے ای اے ڈی اے مارکیٹنگ کو ہدایت کی کہ وہ ماہ رمضان المبارک کے لیے349میٹرک ٹن چینی کی بروقت دستیابی کے لیے جن تاجروں نے آمادگی ظاہر کی ہے ان کی طرف سے متعلقہ شوگر مل کے نام ڈرافٹ یا چیک فوری جاری کرائیں اور اگر چینی کے حصول میں کوئی دشواری پیش آئے تو وقت ضائع کئے بغیر مطلع کریں چینی 2جون تک ہر حال میں دستیاب ہو تاکہ اس کی پیکنگ بروقت کی جا سکے۔ڈی سی او رانا سلیم احمد نے اجلاس کو بتایا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے کھجور، بیسن ، دال ماش، دال مسور، اور دال چنا ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کی طرف سے مقررہ نرخوں سے بھی 10روپے کم پر یہ اشیائے رمضان بازاروں میں فروخت ہوں گی جبکہ آلو، پیاز، ٹماٹر، کریلہ ، بھنڈی ، کدو،سیب، کیلا،سفید چنا ، ثابت مسور،باسمتی چاول مارکیٹ کمیٹی کے سٹالوں پر سستے داموں دستیاب ہوں گی جبکہ آٹا اور چینی بھی رمضان بازاروں میں رعایتی نرخوں پر فراہم کئے جائینگے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog