رمضان بازاروں کو معاشی ریلیف کے حوالے سے عوامی توقعات کے مطابق ہونا چاہیے کمشنر فیصل آباد ڈویژن مومن علی آغا

Published on June 6, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 437)      No Comments

shaf
جھنگ( یواین پی) کمشنر فیصل آباد ڈویژن مومن علی آغانے کہا ہے کہ رمضان بازاروں کو معاشی ریلیف کے حوالے سے عوامی توقعات کے مطابق ہونا چاہیے اور صارفین کی کسی قسم کی شکایت کا فوری نوٹس لے کراس کا بلاتاخیر ازالہ کیا جائے۔یہ ہدایات انہوں نے جھنگ میں رمضان بازار سٹیلائٹ ٹاؤن اور ذیل گھر کے معائنہ کے دوران جاری کیں۔اس دوران ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد اویس ملک اورر اسسٹنٹ کمشنر شاہد عباس جوئیہ کے علاوہ متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈویژنل کمشنر مومن علی آغانے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی طرف سے پانچ ارب روپے کے تاریخ رمضان پیکج سے عام صارفین کو معاشی سہارا ملے گا جس پر شفاف انداز میں عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ عوام دوست اقدامات کے تحت رمضان بازاروں میں کنٹرول اور رعایتی نرخوں پر اعلیٰ کوالٹی کی سبزیاں ،پھل،دالیں ،بیسن ،چاول اور دیگر اشیائے ضروریہ فراہم کرنے کے لئے طے شدہ حکمت عملی کو کامیاب بنایا جائے۔انہوں نے سٹال ہولڈرز پرزوردیا کہ سستے بازارمیں روزانہ کی بنیاد پر تازہ،پھل،سبزیوں کی فروخت کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کی دیگر اشیاء کی کوالٹی وزن اور نرخوں پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے ۔انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف کی طرف سے صوبہ بھر میں سستے رمضان بازار لگانے کا اصل مقصد عام آدمی کو روزمرہ استعمال کی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ریلیف دینا ہے تاکہ صارفین ماہ صیام کے دوران ایک ہی جگہ سے عام مارکیٹ کے مقابلہ میں سستے داموں اشیاء خرید سکیں ۔انہوں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ صارفین کیلئے رمضان بازاروں میں تمام ترضروری سہولیات کی فراہمی کویقینی بنایا جائے اور صحت وصفائی کے ساتھ ساتھ سیکورٹی وٹریفک نظام پر بھی کڑی نظررکھی جائے۔انہوں نے ایڈیشنل کمشنر کو ہدایت کی کہ ضلع کے تمام رمضان بازاروں میں پینا فلیکس پر اوپن مارکیٹ اور رمضان بازار کے ریٹ نمایاں طورپر آویزاں کریں۔انہوں نے معائنہ کے دوران صارفین سے رمضان بازار میں فروخت ہونے والی مختلف اشیاء کے نرخوں اور مسائل بارے دریافت کیا اور وزن کے پیمانے بھی چیک کئے۔انہوں نے رمضان بازار میں کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی ۔بعدا زاں ڈویژنل کمشنر مومن علی آغانے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد اویس ملک سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں میسرسہولیات کی فراہمی بارے معلومات حاصل کی اورمیڈیکل اور ایمرجنسی وارڈ ز میں مریضوں کو درپیش مسائل کے فوری حل، ادویات کی فراہمی اور ڈاکٹروں کی حاضری کویقینی بنانے کی ہدایات کی ۔انہوں نے اے ڈی سی کو مزید ہدایت کی کہ وہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کاروزانہ کی بنیاد پر وزٹ کرکے انہیں فوری رپورٹ ارسال کریں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy