کراچی کی حالیہ وارداتیں: ملزمان کی تلاش میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے

Published on June 27, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 320)      No Comments

03
 کراچی:(یو این پی)  آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ شہر قائد کو دہشت گردوں اور مجرموں سے پاک کر کے دم لیں گے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے ہمراہ رینجرز ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جس میں ڈی جی رینجرز نے انہیں کراچی میں امن و امان کی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی جی رینجرز نے آرمی چیف کو بتایا کہ شہر کا امن خراب کرنے کے لئے سیاسی جماعتیں کالعدم تنظیموں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں، کراچی کے اولڈ سٹی ایریا میں شہریوں کو بھتے کی پرچیاں دی جا رہی ہیں جب کہ اغوا برائے تاوان کی وارداتیں بھی کی جا رہی ہیں تاہم ان واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور ملزمان کو بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا جب کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے اویس شاہ کی بازیابی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ڈی جی رینجرز نے آرمی چیف کو معروف قوال امجد صابری کے قتل کے حوالے سے بھی بریفنگ دی جس میں ان کا کہنا تھا کہ امجد صابری کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کراچی کا امن بحال کرنے کے لئے رینجرز کا کردار اور خدمات قابل قدر ہیں، شہر میں رینجرز کے آپریشن کے باعث امن و امان بحال ہوا، آپریشن کا مقصد دہشت گردی کے تمام نیٹ ورکس کا خاتمہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ کراچی کے حالات خراب کرنے میں ملوث افراد کو پکڑنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے، شہر قائد کو دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد سے پاک کر کے ہی دم لیں گے۔ قبل ازیں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کور ہیڈ کوارٹر میں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار سے بھی ملاقات کی جس میں کراچی میں امن وامان کی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题