صنعاء کے گورنر کو وزیراعظم اورموجودہ وزیراعظم خالد بحاح کو صدارتی اختیارات منتقل کرنے کے کی تجویز

Published on April 16, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 503)      No Comments

File photo shows Yemen's envoy to the United Nations Khaled Bahah talking during an interview with Reuters in Sanaa
کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے ) یمن کے سابق صدر علی عبداللہ الصالح نے اپنے بیٹوں سمیت ملک میں موجودہ سیاسی اور سیکیورٹی بحران کے حل کے لئے حوثیوں کو نکال باہر کرنے ،اسلحہ اورفوج حکومت کو واپس کرنے اورخلیجی تعاون کونسل کے مفاہمتی فارمولے کے تحت وزیراعظم خالدبحاح کو سپردکرنے کی تجویز پیش کی ہے ۔العربیہ ٹی وی چینل نے اپنے ذرائع کے حوالے سے خبردی ہے سابق صدر نے ایک نیا عبوری پلان پیش کیاہے جس میں صنعاء کے گورنر کو وزیراعظم اورموجودہ وزیراعظم خالد بحاح کو صدارتی اختیارات منتقل کرنے کے ساتھ عبداللہ ضبعان کو وزیردفاع کا عہدہ سوپنے کی تجویز پیش کی ہے ۔حوثیوں اور سابق صدر کے وفاداروں نے اس تجویز سے اتفاق کیا ہے ۔دریں اثناء سابق صدر علی عبداللہ الصالح کے مقرب رہنماء اورسابق وزیرابوبکر الکربی خصوصی مشن پر خلیجی ممالک ک دورے پر ہیں وہ علی صالح اوران کے خاندان کو یمن سے نکلنے کے لئے محفوظ راستہ دلوانے کے لئے خلیجی ممالک کی قیادت سے بات چیت کررہے ہیں تاہم ابھی تک کسی نے بھی سابق صدراینڈ سنز کو محفوظ راستہ دینے یا اپنے ہاں پناہ دینے کی حامی نہیں بھری ۔یمنی حکومت کے ترجمان راجح ہادی نے کہاہے کہ سابق صدر علی عبداللہ صالح کے سرکردہ ہمنوانوں اوراہم شخصیات نے جلاوطن صدر عبدربہ منصورہادی سے بھی رابطہ کیاہے اورعلی صالح کو ملک سے نکل جانے کے لئے محفوظ راستہ دینے کی بات کی ہے

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题