وزیراعظم نواز شریف 10جولائی کو وطن واپس لوٹیں گے

Published on June 27, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 452)      No Comments

06
اسلام آباد(یو این پی)  عید کے بعد اور ایک طبی معائنہ‘ وزیراعظم نوازشریف 10 جولائی کو وطن واپس لوٹیں گے۔ صحت بہتر ہوئی تو وزیراعظم نے اہلیہ کے ساتھ شاپنگ بھی کی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا لندن میں ایک اور طبی معائنہ ہو گا۔ اب 10 جولائی کو وطن واپس آئینگے۔ وزیراعظم کی وطن واپسی کے حوالے سے متضاد اطلاعات تھیں کہ وہ عید سے پہلے آ رہے ہیں مگر اب عید کے بعد ان کے طبی معائنے سے واضح ہو گیا ہے کہ واپسی عید کے بعد ہی ہو گی۔وزیراعظم تیزی سے روبصحت ہو رہے ہیں اور امور مملکت چلانے کےلئے ٹیلیفون پر مسلسل ہدایات بھی دے رہے ہیں۔ گزشتہ روز انہوں نے اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے ہمراہ لندن کے ایک شاپنگ سنٹر سے عید کی خریداری بھی کی تھی۔وزیراعظم نوازشریف کی لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں اوپن ہارٹ سرجری ہوئی تھی۔ ڈاکٹر وں نے وزیراعظم کو مکمل آرام کی ہدایت کرتے ہوئے انہیں سفر سے منع کر رکھا ہے۔ وزیراعظم کی وطن واپسی پر ان کے شاندار استقبال کےلئے مسلم لیگ (ن) نے تیاریاں کر لی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme