خیبرپختونخوا افغانوں کا ہے‘ کوئی انہیں ہراساں نہیں کر سکتا : محمود اچکزئی

Published on July 1, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 457)      No Comments

02
پشاور (یواین پی) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمودخان اچکزئی کا کہنا ہے کہ پختونخوا افغانوں کا ہے۔ کوئی انہیں ان کی زمین پر ہراساں نہیں کر سکتا۔ پختونخوا میں کوئی بھی افغانوں سے مہاجر کارڈ طلب کرنے کا مجاز نہیں ہے۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمودخان اچکزئی نے پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کے حوالے سے انوکھی منطق پیش کر دی۔تفصیلات کے مطابق افغان ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ مہاجرین کی جبری واپسی سے پشتون رہنماوں میں تحفظات پائے جاتے ہیں۔ محمود اچکزئی نے پختونخوا کو افغانوں کی سرزمین قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئی انہیں ان کی زمین پر ہراساں نہیں کر سکتا۔ افغان باشندے پختونخوا میں جہاں چاہیں رہ سکتے ہیں کیونکہ یہ ان کی اپنی سرزمین ہے۔سینئر پشتون سیاستدان نے افغان مہاجرین کو دعوت بھی دے دی کہ اگر افغانوں کو پاکستان کے باقی صوبوں میں ہراساں کیا جا رہا ہے تو وہ پختونخوا آ جائیں۔ محمود اچکزئی نے صرف اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ یہ بھی کہہ گئے کہ پختونخوا میں کوئی بھی افغانوں سے مہاجر کارڈ طلب کرنے کا مجاز نہیں ہے۔طورخم بارڈر کے مسئلے پر ایک سوال کے جواب میں محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان طورخم کے ایشو کے حل کے لیے انتہائی محتاط انداز اختیار کریں۔ انہوں نے کہاکہ اگرسرحدی تنازعے کو دونوںممالک حل نہیں کر سکتے تو امریکا اور چین پر چھوڑ دیں دو ہفتے میں حل ہو جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes