یوم آزادی کی تقریبات کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تیاریاں مکمل کر لیں

Published on August 2, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 543)      No Comments

PAKISTAN-INDEPENDENCE DAY-FLAGSاسلام آباد ۔۔۔ وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) نے حکومت کی طرف سے اعلان کردہ یوم آزادی کی تقریبات کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تیاریاں مکمل کر لیں۔ کچنار پارک کے قریب 9 فٹ اونچی بنیاد پر 215 فٹ اونچا فلیگ پول کی تعمیر شروع ہوگئی جبکہ زیرو پوئنٹ پر رنگا رنگ پھولوں کی مدد سے پاکستان کا نقشہ بنایا جائے گا۔ وفاقی ترقیاتی ادارہ سی ڈی اے ہر سال یوم آزادی کے موقع پر اہم سرکاری عمارتوں پر چراغاں کا اہتمام کرتا ہے لیکن اس سال پورا مہینہ تقریبات اور سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی جن کا مقصد حب الوطنی کے جذبہ کو فروغ دینا ہے۔ سی ڈی اے حکام نے جمعہ کو ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ وفاقی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں چیئرمین سی ڈی اے نے سی ڈی اے کی تمام ڈائریکٹوریٹس کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں کہ ملکر اگست کے مہینے کو یوم آزادی کے حوالے سے شہر کو سجایا جائے اور حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دیا جائے۔ حکام نے بتایا کہ اس ضمن میں تاریخ میں پہلی مرتبہ 215 فٹ اونچا فلیگ پول بنایا جا رہا ہے، جس کیلئے بنیاد 9 فٹ اونچائی پر مشتمل ہے اور بہت بڑا قومی پرچم اس پول پر لہرایا جائے گا، اس پول کو انجینئرنگ بنیادوں پر ہیوی مکینیکل کمپلیکس کے ذریعے بنوایا جا رہا ہے جو اگست کے ماہ میں نصب ہو جائے گا۔ زیرو پوائنٹ پر بہت بڑا ملک کا نقشہ بنایا جا رہا ہے جو پھولوں سے مزین کیا جائے گا، اس نقشے کو زمین اور فضاء سے دیکھا جا سکے گا، اس کے علاوہ شہر بھر میں مختلف اہم چوک چوراہوں، پارکس میں پھولوں سے قومی پرچم لگائے جائیں گے، بینرز شہر بھر میں آویزاں کئے جائیں گے اور پارکس میں ملی نغموں کی دھنیں چلائی جائیں گی تاکہ ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد بھرپور طریقے سے آزادی کی تقریبات منائیں۔ ہر گھر پر قومی پرچم لہرانے کے حوالے سے آگاہی مہم بھی شروع کی جا رہی ہے۔ علاوہ ازیں ملی نغموں کے مقابلوں، مشاعروں اور مباحثوں کا انعقاد ہوگا، جس میں تحریک آزادی کے قائدین کو سلام پیش کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes