چیئر مین سینیٹ کی ارجنٹائن کے سفیر روڈو لفو جوز مارٹن سے ملاقات

Published on April 28, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 576)      No Comments

2
اسلام آباد۔۔۔چیئر مین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ ایک مضبوط اور متحرک پارلیمان ہر قسم کے دباؤ کو برداشت کر سکتا ہے،اقتدار کی منتقلی اور سمجھدار حزب اختلاف نظام کے مستحکم بننے میں کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ارجنٹائن کے سفیر روڈو لفو جوز مارٹن سے ملاقات میں کیا۔ رضا ربانی نے کہا کہ حقیقی عوامی روابط کے لئے دونوں ممالک کے پارلیمان کے درمیان تعلقات کو باقاعدگی سے استوار کرنا ہوا۔ ارجنٹائین کے سفیر نے جمہوریت کو بہتر ین نظام حکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت پروان چڑھ رہی ہے اور اٹھارویں ترمیم نے حقیقی معنوں میں پارلیمان کو ریاست کا سب سے اہم ستون بنا دیا ہے۔ روڈو لفوجوز مارٹن نے رضا ربانی کو پاکستان پر لکھی جانے والی ایک کتاب “Pakistan’s Golden Throne: An Arentine Journey by Tommy Heinrich” تحفہ میں پیش کی اور کہا کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے اور مختلفممالک کے سفیر مستقبل میں گلگت اور ہنزہ جانے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ رضا ربانی نے ارجنٹائین کے پارلیمانی وفد کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی۔ بعد ازاں جاپان کے سفیر نے بھی رضا ربانی سے ملاقات کی اور کہا کہ پاکستان ایک بہت بڑی منڈی ہے اور افرادی قوت سے مالا مال ہے ۔ رضا ربانی نے جاپانی کمپنیوں یا ماہا، ٹویوٹا، سوزوکی کی طرف سے پاکستان میں نئے پراجیکٹ شروع کرنے کو سراہا اور کہا کہ میڈیا میں غلط تاثر دینے سے مختلف ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے سے گھبراتے ہیں۔ جاپانی سفیر نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں اور قربانیوں کو سراہا اور کہا کہ حالات ایک دن میں نہیں بدلتے لیکن بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔ رضا ربانی نے کہا کہ جنگ کے زخم کتنے تکلیف دہ ہوتے ہیں یہ جاپان سے بہتر کوئی نہیں سمجھ سکتا اور مسائل سے نکل کر معاشرے کے اٹھ کھڑے ہونے کی سب سے بڑی مثال بھی جاپان ہی ہے ۔دونوں نے اس بات پہ اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی سطح پر روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme