سید خورشیدشاہ اور پرویزالٰہی کا ٹیلیفونک رابطہ،ٹی او آرز ،الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری پر تبادلہ خیال

Published on July 12, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 276)      No Comments

5
سید خورشید شاہ نے گفتگو کے دوران الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری پر (ق) لیگ کے تحفظات کو دور کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی
لاہور( یوا ین پی)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ اورمسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والے ٹیلیفونک رابطے میں پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے ٹی او آرز کی تشکیل اور الیکشن کے ارکان کی تقرری کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جبکہ آنے والے دنوں میں مزید رابطوں اور ملاقاتوں پر بھی اتفاق کیا گیاہے ۔سید خورشید شاہ نے گفتگو کے دوران الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری پر (ق) لیگ کے تحفظات کو دور کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ۔سید خورشید شاہ نے کہا کہ بطور قائد حزب اختلاف ہمیشہ تمام اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کی ہے اورآئندہ بھی اس پر کاربند رہوں گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme