پیپلز پارٹی کی قیادت نے قائم علی شاہ کو ہٹانے کی تیاریاں کر لیں

Published on July 22, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 312)      No Comments

5
کراچی(یو این پی) سندھ حکومت میں اہم تبدیلیاں لانے کی تیاریاں کر لی گئی ہیں۔ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے دبئی اجلاس میں بڑے فیصلوں کا امکان ہے۔ دنیا نیوز کے پروگرام دنیا کامران خان کے ساتھ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو جلد عہدے سے ہٹایا جا سکتا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ پیپلز پارٹی نے یہ فیصلہ بھی کیا ہے کہ رینجرز اختیارات میں توسیع کچھ پابندیوں سے مشروط کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں رینجرز اختیارات کے حوالے سے فیصلہ بھی نئے وزیراعلیٰ سندھ کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog