جھنگ : کرنٹ لگنے سے دوروز میں 8 افراد جاں بحق

Published on July 25, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 414)      No Comments

05
جھنگ (یو این پی)جھنگ میں واپڈا اہلکاروں کی نا اہلی   کے باعث کرنٹ لگنے سےدو روز میں آٹھ افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں،کہیں گھروں کے اوپر سے گزرنے والی گیارہ سو کے وی کی مین تاروں نے ماں بیٹے کی جان لے لی تو کہیں ٹرانسفارمر کے ساتھ لٹکی ننگی تاروں سے کمسن  بچے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔تفصیلات کےمطابق واپڈا کی ایسی نا اہلی سے مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے 4 بچوں سمیت آٹھ جانیں لقمہ اجل بن گئیں، دارالسکینہ روڈ پر میجر کالونی میں چالیس سالہ خالدہ بی بی اور اسکا دس سالہ بیٹا عبداللہ گھر کے اوپر سے گزرنے والی گیارہ سو کے وی کی مین لائن میں کرنٹ آنے سے موقع پر جاں بحق ہوئے تو اہلِ علاقہ میں کہرام بھرپا ہوگیا۔بیگ کالونی میں کرنٹ لگنے سے دس سالہ تنویر جاں بحق  جبکہ فیض آباد  میں نو سالہ عمیر,جھنگ منڈی شاہ جیونہ میں افضل خان.اور غازی آباد میں  جہانگیر  ٹیوب ویل میں کرنٹ آجانے سے جاں بحق ہوا۔  موضع بخشہ بلوچاں پچیس سالہ سمیرا بی بی ،رسول آباد میں ممتاز حسین ہلاک ہوگیا، ان سب ہلاکتوں کے باوجود واپڈا حکام کی جانب سے کسی قسم کےاقدامات نہیں کئے گئے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes