ناقص بیٹنگ شکست کا سبب بنی، اظہر علی

Published on July 27, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 447)      No Comments

8
مانچسٹر (یو این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز اظہر علی نے کہا ہے کہ ناقص بیٹنگ مانچسٹر ٹیسٹ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سبب بنی، اگلا ٹیسٹ جیت کر سیریز میں جاندار کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے۔ انگلینڈ نے پاکستان کو مانچسٹر ٹیسٹ میں بڑے مارجن 330 رنز سے شکست دیکر چار میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی تھی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے ہاتھوں دوسرے ٹیسٹ میں ناکامی پر بے حد مایوسی ہوئی، بلے باز کنفیوز نظر آئے، بلے بازوں کی غیرذمہ دارانہ بیٹنگ ٹیم کی شکست کا سبب بنی، اگلے میچز میں فتوحات کیلئے بلے بازوں کو اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لانا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ بشمول میرے تمام کھلاڑیوں کو غلطیوں سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے، اگلا میچ جیت کر سیریز میں جاندار کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے تاہم مقصد کے حصول کیلئے ہر کھلاڑی کو اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانا ہو گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes